ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ضلع انچارج وزراء کا تقرر

ضلع انچارج وزراء کا تقرر

Thu, 23 Jun 2016 15:04:28  SO Admin   (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

بنگلورو۔22؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) کابینہ میں ردوبدل اور قلمدانوں کی تقسیم کے بعد وزیراعلیٰ سدرامیا نے ضلع نگران کار وزراء کا تقرر مکمل کرلیا ہے۔ اکثر وزراء کو ان کے آبائی اضلاع کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ چند افراد کو افزود ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کو رام نگرم کے ساتھ منڈیا کی افزود ذمہ داری سونپی گئی ہے، پہلی مرتبہ کابینہ میں شامل ہونے والے پریانک کھرگے ، پرمود مادھو راج ، ایم آر سیتا رام ، ردرپا لمبانی اور ایشور کھنڈرے سمیت کئی افراد کو ضلع نگران کا ر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ وزیرتعلیمات اقلیتی بہبود واوقاف تنویر سیٹھ کو رائچور ضلع کا نگران نامزد کیاگیا ہے، جبکہ میسور ضلع انچارج کے طور پر ایچ سی مہادیوپا اور بنگلور کے انچارج کے طور پر کے جے جارج کو برقرار رکھا گیا ہے۔ رمیش جارکی ہولی کو بلگاوی ، سنتوش لاڈ بلاری، رام لنگا ریڈی کو چکبالاپور، رمیش کمار کو کولار، کاگوڈ تمپا کو شیموگہ ، ایم آر سیتا رام کو کورگ، ردرپا لمبانی کو ہاویری ، بسوراج رایا ریڈی کو کوپل ، ایس ایس ملیکارجن کو داونگیرے ، ایچ وائی میٹی کو باگلکوٹ ، پرمود مادھوا راج کو اڈپی ، ایشور کھنڈرے کو بیدر، شرن پرکاش پاٹل کو کلبرگی، اور پریانک کھرگے کو یادگیر ضلع انچارج وزیر مقرر کیاگیا ہے۔ جبکہ وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ کے علاوہ وزیر برائے شہری رسدو خوراک یوٹی قادر کو کسی بھی ضلع کی نگرانی نہیں دی گئی ہے۔ 


Share: